3 اپریل، 2017، 12:49 PM

روس کا افغانستان سے غیر ملکی فوج کے انخلا کا مطالبہ

روس کا افغانستان سے غیر ملکی فوج کے انخلا کا مطالبہ

روس نے افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کا مطالبہ کرتے ہوئے افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کی غیرمعینہ مدت تک قیام کے معاہدے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کا مطالبہ کرتے ہوئے افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کی غیرمعینہ مدت تک قیام کے معاہدے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ افغانستان کیلیے روسی صدر کے خصوصی ایلچی ضمیر قابلوف نے ماسکو میں ایک انٹرویو میں کہا ہےکہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے ضمن میں طالبان کا مطالبہ منصفانہ ہے، انھوں نے کہا کہ کوئی بھی افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کی غیرمعینہ مدت تک موجودگی کی حمایت نہیں کرتا، افغانستان کا کوئی بھی پڑوسی ملک وہاں پر امریکی اور نیٹو افواج کی غیرمعینہ مدت تک موجودگی کی حمایت نہیں کر رہا ہے۔ ضمیر قابلوف نے کہا کہ امریکہ اپریل کے وسط میں افغانستان میں قیام امن کیلیے ماسکو میں منعقدہ بات چیت کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کر رہا ہے، انھوں نے امریکہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اورکہا امریکہ کو یہ حق نہیں وہ کسی کو ڈکٹیٹ کرے کہ افغانستان کے حوالے سے کیا کرنا ہے اور کیا نہیں، انھوں نے کہا کہ افغان طالبان کی اکثریت داعش کے خلاف ہے اور طالبان نے عالمگیر جہاد کا نظریہ ترک کردیا ہے، اس لیے اب طالبان کی حیثیت ایک قومی فورس کی ہوگئی ہے۔

News ID 1871526

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha